Uncategorized

آئی ایس او نے رواں سال کو ’’تجدید عہد سال‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو گیا جو مزید دو دن تک جاری رہے گا۔ آئی ایس او کے نئے تنظیمی سال کے پہلے اجلاس عاملہ کا آغاز مرکزی صدر تہور حیدری کی زیر صدارت ہوا۔ مرکزی صدر تہور حیدری نے اجلاس میں اراکین عاملہ سے ابتدائی کلمات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان ملت تشیع پاکستان کی امید اور کالجز یونیورسٹیز میں اسلام کے نمائندہ ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ آئی ایس او امسال تجدید عہد سال کے نام سے منائے گی تاکہ شہداء، آئی ایس او کے نصب العین، ثقافت اور پاکستان میں اسلامی ثقافت کے احیاء کے فروغ کے لئے عہد کو ایک بار پھر دوہرایا جا سکے۔ اجلاس میں سالانہ پروگرام اور کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن شریک ہیں۔ اجلاس میں آئی ایس او مرکز تین ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دے گا جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث ہو گی۔ مرکزی کابینہ کی منظوری کے علاوہ دوسرے اجلاس کے مقام و تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button