Uncategorized

شہباز شریف کی پنجاب حکومت تکفیری گروہ کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بھی نشانے پر رکھا جائے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک کے بیان نے امید کی کرن پیدا کر دی ہے، جبکہ پنجاب حکومت تکفیری گروہ کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حسوبلیل میں ام البنین مدرسے کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ پر تیرہ سالہ پابندی بلاجواز تھی، ہم کسی بھی فرقے کے مقدسات کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا بیان کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، نے ایک امید کی کرن پیدا کر دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے صورتحال خراب کئے بغیر پرامن احتجاج کے حق میں ہیں۔ ایسا احتجاج پسند نہیں جس سے ملک و قوم کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل عمران خان اور حکومت کے درمیاں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ میں شامل افراد پارلیمانی گروپ لیڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کو ہم سراہتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین کو درپیش مشکلات پر ہماری گہری نظر ہے اور ہم حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ زائرین کے مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر فوراً حل کرے۔ زائرین کی مشکلات کے پیش نظر تحریک جعفریہ پاکستان تفتان بارڈر پر عارضی رہائش کیلئے انتظامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کو تیز کرنا چاہیے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بیان کے بعد اس بات کی امید پیدا ہوئی ہے کہ ضرب عضب آپریشن میں بھی دہشت گردوں کو نشانے پر رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ مظہر عباس علوی، ڈویژنل صدر فیصل آباد مولانا اعجاز حسین مہدوی، ضلعی صدر سید مسعود الحسن ترمزی، تحصیل صدر منظر عباس، قیصر عباس دراج و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button