پاکستانی شیعہ خبریں

مزارات اولیاء پر حملے اور مساجدوں پر قبضے کرنے والے کانگریسی ملاؤں کے پیروکار ہیں، شاہد غوری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ دور حاضر کے فتنوں کا مقابلہ عشق رسول سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے، حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں ناکام ہے، یہود وہنود کے پیروکار اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ملک میں اپنا بناؤٹی مذہب مسلط کرنے کے درپے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں یوم رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد غوری کا کہنا تھا کہ مزارات اولیاء پر حملے اور مساجدوں پر قبضے کرنے والے کانگریسی ملاؤں کے پیروکار ہیں جو پاکستان بنانے اور دو قومی نظریہ کے مخالف تھے، امام احمد رضا بریلوی نے قلم کی طاقت سے باطل قوتوں کے فتنوں کا سر خم کردیا، اعلیٰ حضرت نے عشق رسول کی شمع سے عالم اسلام کے مسلمانوں کا دل منور کیا، ہر باطل قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا، آج پھر یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کے درپے ہیں، ان قوتوں کا مقابلہ قرآن وسنت اور عشق نبی سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button