لاہور، آئی ایس او کا اجلاس عاملہ، مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ’’تجدید عہد سال‘‘ کا پہلا تین روزہ پہلا اجلاس عاملہ اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں ’’تجدید عہد سال‘‘ کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی جس میں سرفراز علی مرکزی نائب صدر، سینئر مرکزی نائب صدر احسن نقوی، علی مہدی جنرل سیکرٹری، مدثر سیکرٹری تعلیم، محسن علی انچارج محبین، زکی عباس ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اصغر علی نشرواشاعت سیکرٹری، رضا علی فنانس سیکرٹری جبکہ سیکرٹری اطلاعات محمد علی شامل ہیں۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن نے شرکت کی اور اکثریت رائے سے سال تجدید کا سالانہ پروگرام، پالیسیز کو منظور کیا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہے۔ آئی ایس او مرکز نے تین ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے بھاری اکثریت سے یہ فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس اپریل میں کراچی میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے تمام اراکین عاملہ شرکت کریں گے۔ اجلاس عاملہ میں سابق مرکزی نائب صدر روزی علی، سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران، فرحان زیدی، ناصر شیرازی، علامہ سبطین علوی اور علامہ احمد اقبال رضوی شامل ہیں۔