Uncategorized
طالبان اور اسکے حواری پاکستان میں داعش کے ایجنٹ ہیں، ناصر عباس شیرازی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ طالبان اور اسکے حواری پاکستان میں داعش کے ایجنٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی اجلاس عاملہ کے موقع پر حالات حاضرہ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ داعش عالمی دہشتگرد ہے، پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد سے داعش کے منحوس چہرے کو مسخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور اسکے حواری پاکستان میں داعش کے ایجنٹ ہیں حکومت داعش کے حامیوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔