پاکستانی شیعہ خبریں

وفاقی اور صوبائی حکومتیں چہلم امام حسین (ع) پر مؤثر سیکیورٹی انتظامات کریں، جعفریہ الائنس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل شبر رضا نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں چہلم امام حسین ؑ پر ٹھوس موثر اور بہتر سیکیورٹی انتظامات کریں، شہر میں نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس اور مجالس میں موجود عزاداران امام حسین ؑ شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے، تاکہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو پائیں اور شہر کا امن بہتر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل دہشت گردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور قاتل درندوں کو گرفتار کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا ایسے میں عوام کو اتحاد، وحدت اور یکجہتی سے کام لینا ہوگا اور دہشت گردی، لاقانونیت اور فرقہ واریت کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ ملک دشمن وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ عملی طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے یہاں بھائی چارگی اور امن قائم ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button