ن لیگ دہشتگردی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے، اسکے طالبان کیساتھ روابط ہیں، ناصر شیرازی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے آج فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ آج ایک نوجوان کی نماز جنازہ ہے، اگر انہیں واقعہ ماڈل ٹاون میں پکڑ لیا جاتا تو آج ان کو یہ جرات نہ ہوتی، یہ ایک ریاستی جبر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پولیس کو تباہ کر دیا ہے، جن کی عوام میں کوئی قدر نہیں کیونکہ جو کچھ ہوا کل پولیس کی موجودگی میں ہوا، ن لیگ نے پولیس کو فری ہینڈ دے رکھا ہے، یہ ایک پلان کے مطابق ہوا ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ ن لیگ پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے کیونکہ ان کے طالبان کے ساتھ روابط ہیں، یہ طالبان کو وسائل فراہم کرتے ہیں اور ان سے مذاکرت کی بات کرتے ہیں، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد میں پولیو ورکر کو قتل کیا گیا ہے، اس کا کون ذمہ دار ہے؟ جو حکومت عوام کی حفاظت نہیں کر سکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔