پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف چہلم امام حسین (ع) کے احترام میں کراچی احتجاج کی تاریخ تبدیل کرے، ایم ڈبلیو ایم کراچی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت چہلم امام حسین علیہ السلام پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرے، تحریک انصاف چہلم امام حسین ع کے احترام میں کراچی احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی کرے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر ریاستی اداروں کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے اصل ذمہ دار کالعدم جماعتوں کے حمایت یافتہ رانا ثناء اللہ ہیں انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہاشمی نے عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں مرکزی عزاداری سیل کے رکن علی حسن نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، اصغر عباس زیدی، انجینئر رضا نقوی، حیدر زیدی، احسن عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چہلم امام حسین علیہ السلام سے قبل شہر کراچی میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مساجد امام بارگاہوں سمیت مجالس و جلوس عزاء کی سکیورٹی کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کی کارکردگی سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے فیصل آباد میں مظلوم عوام پر تشدد انسانی جانوں کے زیاں پر جتنی مذمت کی جائے کم ہیں اور اس وحشیانہ کاروائی کے اصل ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہیں انہیں گرفتار کر کے فوری سزا دی جائے۔

علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 12 دسمبر کو کراچی میں ہونے والے احتجاج کی تاریخ پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ تاریخ میں تبدیلی کرے، پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ شب چہلم شہدائے کربلا ہے، لہذا تحریک انصاف اگر تاریخ میں توسیع اور تبدیلی کرتی ہے تو مجلس وحدت مسلمین بھی تحریک انصاف کے ساتھ نئی تاریخ کے اعلان پر مکمل تعاون پر آمادگی پر سوچ بچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 دسمبر سے عزاداروں کی بڑی تعداد بشمول خواتین، بزرگ اور بچوں کے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدہ عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کے لئے نکلیں گے، جگہ جگہ احتجاج اور روڈ بلاک ہونے کے سبب انہیں مجالس و جلوس میں پہنچنے میں سنگین دشواریوں کا سامنا کرنا پڑیگا لہذا انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے یوم احتجاج کی تاریخ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button