کراچی: پولیس نے نیوی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث پانچ وہابی دہشتگرد گرفتار کرلیئے
: شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس نے نیول ڈاکیارڈ پر ستمبر میں کیے گئے حملے میں مبینہ طور پر ملوث القاعدہ انڈیا کے پانچ شدت پسندوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ان ملزمان کو سی آئی ڈی کی جانب سے حاجی کیمپ، نیپیئر میں مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد، دو رائفل، تین پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
سی آئی ڈی حکام کے مطابق مشتبہ ملزمان کی شناخت قاری شاہد عثمان، اسد خان، فواد خان، شاہد انصاری عثمان عرف اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قاری شاہد عثمان کراچی میں القاعدہ انڈیا کے سربراہ ہیں جبکہ پاکستان میں اس کے سربراہ عاصم عمر ہیں۔
آفیشلز نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی۔
ستمبر میں نیوی ڈاکیارڈ پر حملے میں متعدد دہشت گرد اور پاک بحریہ کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ ملزمان ڈاکیارڈ پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔