Uncategorized

داعش کو جنوبی پنجاب سے چلایا جا رہا ہے اور گجرانوالہ اس کا حب ہے، رحمان ملک کا دعویٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کو شدت پسند تنظیم داعش کا ہیڈ کوارٹر قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رحمان ملک نے شدت پسند تنظیم داعش کو القاعدہ کی فرنچائز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو جنوبی پنجاب سے چلایا جا رہا ہے اور گجرانوالہ اس کا حب ہے جبکہ اس کی موجودگی پورے پاکستان میں ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم تیزی سے پاکستان میں پھیل رہی ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ٹاسک فورس کا قیام ضروری ہے۔ دوسری جانب مبصرین نے داعش کے لال مسجد والوں کے ساتھ تعلق اور ویڈیو لنک کے قیام پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں لال مسجد جیسے مقامات ملک کے لئے سکیورٹی رسک ہیں، ان کے خلاف حکومت کو بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرگرم تمام شدت پسندوں کی سرپرستی لال مسجد سے ہی کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی لال مسجد کی زیر سرپرستی چل رہے ہیں جن سے حکومت مسلسل چشم پوشی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button