پاکستانی شیعہ خبریں

داعش پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ نون لیگ اور تحریک انصاف کی چپقلش نے ملک کے حالات بد سے بدتر کر دیئے ہیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے اور معیشت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیم اب پاکستان میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہی ہے جبکہ وزیر داخلہ اس کے وجود سے ہی انکاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button