تحریک انصاف نے اربعین امام حسین کی شب شروع ہونے سے قبل احتجاجی دھرنے ختم کردیئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصاف نے کراچی میں نواز حکومت کے خاتمے کیلئے احتجاجی دھرنے امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر اربعین کی شب شروع ہونے سے قبل ہی دھرنے ختم کردیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے درخواست کی تھی کہ چہلم امام حسین (ع) کی شب کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دھرنے مؤخر کئے جائیں تاہم شاہ محمود قریشی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلیفون کرکے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ شام ۵ بجے دھرنے ختم کردیئے جائیں گے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تحریک جعفریہ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، تحفظ عزاداری کونسل کے چیئرمین رحیم جعفری نے تحریک انصاف کے اس فیصلے کو سراہا ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تمام دھرنے ختم کردیئے گئے ہیں اور تمام کارکنان نرسری کی جانب رواں دواں ہیں جہاں عمران خان اہم خطاب کریں گے۔