پی ٹی آئی کے احتجاج پر شور مچانے والے یکم محرم کو ایم کیو ایم کی ہڑتال پر خاموش کیوں تھے؟
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج کراچی میں احتجاج کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا کے ادارے شیعہ کلنگ اور شیعت نیوز یکم محرم الحرام کو ایم کیو ایم کی ہڑتال پر کیوں خاموش تھے۔ پاکستان تحریک انصاف نے تو محض چند مقامات پر احتجاج کیا تھا کہ لیکن ایم کیو ایم نے تو یکم محرم الحرام کو پورا کراچی ہی بند کردیا تھا جس کی وجہ سے عزاداری کے اجتماعات براہ راست متاثر ہوئے تھے، عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور نشتر پارک میں بھی عزاداروں کی بہت بڑی تعداد نہیں پہنچ سکی تھی۔ کیا شیعت نیوز اور شیعہ کلنگ نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناکر کہیں ایم کیو ایم کے امیج کو تو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی ہے۔ تحریک انصاف نے تو اربعین کی شب سے قبل ہی اپنے احتجاج ختم کردیئے لیکن ایم کیو ایم کے احتجاج پر یہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے۔
آخر کیوں
قوم کو جواب چاہیئے