پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کے شیعہ اثنا عشری علماء و ذاکرین نے غالی ذاکرین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی شہر میں موجودہ ہمارے نمائندے کی اطلاع کے مطابق کراچی شہر کے شیعہ اثنا عشری علماء کرام، ذاکرین، اور نمائندہ تنظیموں نے شعیہ اثنا عشری عقائد کے برخلاف تبلیغ کرنے والے اور توحید کے منکر غالی ذاکرین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک منعظم سازش کے تحت اہلیبت علیہ سلام کے دشمن غالی ذاکرین کا ایک ٹولہ جو شیعہ اثنا عشری کے لباس میں اہلیبت علیہ سلام کی تعلیمات کی غلط تبلیغ کررہا ہے اس کے خلاف علماء حقہ، خطباء،ذاکرین،ماتمی انجمنوں،اور ملی،مذہبی اور سیاسی تنظمیوں نے شیعہ اثنا عشری عقائد و نظریات کے تحفظ کا اعلان کیا ہے۔

غالی وہ طبقہ ہے جو مولائے کائنات کو نعوذ بااللہ خدا جانتا ہے اور شرک جیسے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے، ایسے افراد دراصل اہلیبت علیہ سلام کے سخت دشمن ہیں۔ اہلیبت ؑ کے دشمن جسطرح ناصبی ہیں اسی طرح غالی بھی ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں شیعہ اثناعشری جو بارہ اماموں کی ولایت اور امامت کے قائل ہے خدا لاشریک کی ذات کو واحد و یکتا مانتے ہیں اور محمد کو اللہ کا رسول (ص) اور علیؑ اور دیگر آئمہ علیہ سلام کو اس کائنات میں خدا کا نمائندہ کہتے ہیں۔

آئمہ مساجد و علماء امامیہ کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں کہا گیا کہ ایک طرف دشمن تکفیریوں کی صورت میں ملت پر حملہ آور ہے تو دوسری طرف غالی اور عقائد امامیہ کی غلط تبلیغ کرنے والے ذاکرین شیعہ اثنا عشری کی نظریاتی حدود پر وار کرکے اسے کمزور کررہے ہیں، تکفیری اور غالی اور اخباری دراصل ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں جنکی رسی سعودی عرب کے ہاتھ ہیں ہے۔

شیعہ نیوز کی جانب سے مزید تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی میں پنجاب سے آئے ہوئے ذاکرین جن میں غلام جعفر جتوی و دیگر شامل ہیں جہنوں نے ملت جعفریہ کے بنیادی عقائد کے خلاف رواں محرم میں مجالس عزا پڑھی ہیں جبکہ کئی جگہ پر شیعہ اثنا عشری کے اہم مسلئہ یعنی تقلید کے مسئلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس پر شیعہ اثنا عشری علماء،ذاکرین، ماتمی انجمنوں،اور تنظیموں کو کافی تحفظات ہیں، جبکہ ان اداروں نے غضنفر عباس تونسوی نامی ایک ذاکر کی کراچی آمد پر بھی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ وہ شیعہ اثنا عشری عقائد کا حامی نہیں بلکہ غالیوں کا سردار ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان میں پانچ کروڑ شیعہ اثنا عشری عقائد کے حامل شیعہ مسلمان بستے ہیں، جبکہ یہ غالی اور غلط عقیدہ رکھنے والے افراد دشمن اہلیبت ؑ کے اشارے پر عقائد امامیہ کے خلاف بھرپور تشہر کررہے ہیں، کیونکہ سعودی ریال شیعہ اثنا عشری مسلمانوں کو موت کے خوف سے ڈرانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے، اسکی لگائی ہوئی فیکٹریاں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان یا داعش وغیرہ شیعہ مسلمانوں کو موت سے ڈارنے میں ناکام ہوگئی ہیں،لہذا اب سعودی ریال ان غالیوں پر خرچ ہورہا ہے جو شیعوں کے روپ میں اہلیبت ؑ کا نام لے شیعہ عقائد کو کمزور کررہے ہیں۔ کیونکہ یہ شیعہ عقیدہ ہی ہے جسکی بناء پر چودہ سو سال سے شیعان علی علیہ سلام وقت کے ظالم و باظل نظام کے خلاف حالت جنگ میں رہیں ہیں اور آج بھی وقت کے استعمار کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button