پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ آرمی پبلک سکول ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے، آئی ایس او پشاور ڈویژن

شیعہ نیوز (پشاور) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات علی جان طوری کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آرمی پبلک سکول میں رونما ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی، اجلاس سے خطاب میں ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات علی جان طوری کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ظلم اور بر بریت کی بد ترین مثال ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی اداروں پے حملے علم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دعوے چھوڑ کر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے تاکہ مستقبل میں اِس جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button