Uncategorized

سانحہ پشاور پاکستان کا نائن الیون ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس قومی سانحہ پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے 3 روزہ سوگ اور جمعہ 19 دسمبر کو یوم مذمت دہشت گردی منانے کا اعلان کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بے گناہ بچوں کو ہلاک کرنے والے بزدل، بے رحم اور سفاک قاتل ہیں، سانحہ پشاور پاکستان کا نائن الیون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فی الفور دہشت گردی کے ایشو پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں، سانحہ پشاور نے پوری قوم کو اشک بار اور غمزدہ کر دیا ہے، دہشت گردوں نے بے گناہ طالبعلموں کو نشانہ بنا کر علم دشمنی اور درندگی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے اصل ذمہ دار طالبان اور ان کے حامی مذہبی رہنما ہیں، پوری قوم جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے خلاف متحد اور یکسو ہو جائے، اب پانی سر سے گزرنے لگا ہے، اس لئے حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مسمار کر دے اور دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے، قوم طالبان کی حامی مذہبی جماعتوں کا بائیکاٹ کرے، دہشت گرد کرائے کے قاتل اور موت کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی راہنما اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے معاملے پر سر جوڑ کر بٹھیں اور میثاق امن پر دستخط کریں، ماؤں کی گود اجاڑنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے اپنی سوچ تبدیل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button