پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان کے حمایتی بھی سانحہ پشاور کے جرم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے سانحہ پشاور کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور معصوم بچوں کو جس طرح قتل کیا گیا پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور پوری دنیا میں وطن عزیز کی رسوائی ہوئی ،ایسے عناصر نہ تو ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور ان کے حمایتی بھی ان کے ساتھ اس جرم میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور حکمران اتحاد افواج پاکستان کا ہاتھ مضبوط کرے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہوسکے ۔ انہوں نے شہید بچوں کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور یہاں بسنے والے تمام طبقات کی ہرآنکھ اشکبار ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button