پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او شعبہ محبین کی جانب سے پشاور میں شہید طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ محبین کی جانب سے سانحہ پشاور کے خلاف کراچی پریس کلب پر بدھ کے روز ۴ بجے ا حتجاج مظاہرہ کیا گیا۔جس میں شہر کے محتلف اسکولوں اور کالجزکے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء پشاور سے تجدید عہد کیا۔اس موقع پر شرکا ء احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رکن مرکزی نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان ،مولانا احمد اقبال نے کہا کہ سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے ، قومی اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد وں کے حامیوں کے خلاف بھی عملی کاروائی کی جائیں۔معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں اور ان سے رعایت کا مطلب عوام اور بچوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہیں۔اس موقع پر ترجمان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کراچی ڈویژن بردار محمد شیزاری نے کہا کہ پشاور حملے میں ملوث عناصر صرف پاکستان دشمن ہی نہیں بلکہ انسابیت کے بھی دشمن ہے۔ ایسا عناصر پاکستان کو پرامن نہیں دیکھنا چاہتے۔اسکول پر حملہ دہشتگردوں کی تعلیم دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ سانحہ پشاور نے بہت سے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں کہ کون پاکستان کا حامی ہے اور کون دہشتگردوں کا حامی ہے۔ترجمان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کراچی ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائیں اور انکے حامیوں کو بھی انکے انجام تک پہنچایا جائے۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف ایک پیج پرآجائیں۔

تصویری رپورٹ کے لئے نیجے کلک کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button