چنیوٹ ، ایم کیو ایم کے رہنما سید اصغر عباس کی نماز جنازہ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے نائب صدر سید اصغر عباس کی نمازجنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی کی قتداء میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کی اور شہید کی آخری رسومات میں شامل ہوئے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چنیوٹ میں نواں واقعہ ہے حکومت اور قانون ناکام ہو چکے ہیں خود حکومت ان دہشتگروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس طرح کے قتل کر کے شیعہ سنی کی وحدت کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ شیعہ سنی کی وحدت کا چنیوٹ مرکز ہے اگر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی عمل میں آچکی ہوتی تو آج یہ دن نہ آتا اور پشاور والا واقعہ پیش نہ آتا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پہلے دن سے یہ کہا دہشتگردوں کا کسی طرح ساتھ نہیں دیں گے۔ شیعہ سنی وحدت کے ساتھ ہم انشا اللہ ان کے عزئم کو ختم کریں گئے