دہشتگردوں کو جیل میں پھانسی دینے کے بجائے سٹرکوں اور چوکوں پر لٹکایا جائے، آصف صفوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سید آصف صفوی نے کہا ہے کہ حکومت سزا یافتہ تکفیری دہشتگردوں کو جیل کی دیواروں کے اندر پھانسی دینے کے بجائے سڑکوں اور چوکوں پر لٹکائے تاکہ عوام کے سامنے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ آصف صفوی کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ علمدار روڈ گوئٹہ، سانحہ عاشورہ کراچی، سانحہ مسجد و امام بارگاہ علی رضا سمیت متعدد سانحات میں ملوث دہشتگردو کو پکڑ کر عبرت ناک سزا دی جاتی تو آج سانحہ پشاور رونما نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کو بھی پکڑ کر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے جن کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور جو حکومت ایماء پر سنگین مقدمات میں بری ہوئے، حکومت اگر واقعی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم رکھتی ہے تو کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو گرفتار کر پھانسی دے جنہوں نے اپنے جرم کا کھلم کھلا اعتراف کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفور دہشتگردوں کیخلاف ملک بھر میں بے رحم آپریشن کرے اور دہشتگردوں کو اور ان کے حامیوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔