Uncategorized

انسداد دہشتگردی کا ایکشن پلان منظور، شہروں میں بھی کارروائی کا فیصلہ

شیعہ نیوز (راولپنڈی) وزیراعظم نواز شریف کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر ملک میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایکشن پلان منظور کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف اور دیگر کو بریفنگ دی گئی جس کے بعد آپریشن ضرب عضب، آپریشن خیبر ون، سانحہ پشاور، آرمی چیف کے دورہ افغانستان سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عسکری و سیاسی قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے متعلقہ قوانین میں بھی ترامیم کا فیصلہ کیا۔ فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف بڑے شہروں میں بھی کارروائی کرنے کا پر اتفاق کیا گیا۔ اعلی سطح کے اجلاس میں وزیراعظم کو ملک کی اندرونی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button