Uncategorized

ملتان، سانحہ پشاور کے خلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، دیگر شیعہ تنظیموں کی بھی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن یونٹ عبدالحکیم کے زیر اہتما سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بچوں بزرگوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بچوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر طالبان کے خلاف اور پاکستان آرمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی دربار گیٹ سے شروع ہو کر غوثیہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا سے علامہ ارشد شمسی، اعجاز مومن، مختارحسین اور جواد حیدر جوئیہ نے خطاب کیا۔ ریلی میں دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں شہدائے پشاور کے بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button