شہید عباس شاہ کے جنازے کے ہمراہ ببرلوء بائی پاس پر مومنین کا احتجاج، علامہ مختار امامی کا خطاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیرپور کے علاقے پریالو میں شہید ہونے والے پیام ولایت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر عباس شاہ کی شہادت کیخلاف ببرلوء بائی پاس پر شہید کے جنازے کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیرپور کے سیکریٹری جنرل منور جعفری، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے کارکنان کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج کے باعث مین ہائی وے ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوگئی۔ اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کے شہر میں مسلسل شیعہ قوم کے زعماء کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ علامہ مختار امامی نے شہید عباس شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیا اور آرمی چیف راحیل شریف سے اپیل کی کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ اندرون سندھ بھی پھیلایا جائے تاکہ قلندر کی سرزمین سندھ کو تکفیری دہشت گردوں سے نجات دلائی جاسکے۔