پشاور، دہشتگردی کے شکار سکول میں لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری
شیعہ نیوز (پشاور) شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دہشت گردی سے متاثرہ آرمی پبلک سکول میں لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، متاثرہ سکول کی مرمت و صفائی کا کام بھی شروع کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب ورسک روڈ کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکے دوران 80 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پشاورکےآرمی پبلک سکول کے باہراتوار کو چھٹے روز بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی میں زندہ بچ جانے والے بچوں کو بستے واپس کئےگئے۔ ہر چہرے پر دکھ کے آثار نمایاں تھے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سکول سے ملحقہ بہاری کالونی، آبشار کالونی، کبابیان اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔ لیڈیز پولیس اور سراغ رساں کتوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 80 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ دہشتگرد حملے کاشکار ہونے والے آرمی پبلک سکول کی تعمیر نو اور مرمت و صفائی کا کام بھی جاری ہے۔