Uncategorized

سانحہ پشاور، دہشتگردوں کا ایک سہولت کار کمالیہ سے گرفتار

شیعہ نیوز (کمالیہ) پشاور سکول حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور سکول حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے شخص محمد ارشد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق محمد ارشد پر شبہ ہے، کہ اس نے پشاور حملے میں دہشت گردوں کے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اسے کمالیہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button