Uncategorized

طالبان جیسے شیطان پیدا کرنیوالے اداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ندیم افضل چن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق چیئرمین پی اے سی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ندیم افضل چن نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا دلخراش واقعہ ہے، جس نے ہر انسان کا کلیجہ شق کر دیا ہے۔ سرگودہا کے علاقے بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ درندہ صفت طالبان نے معصوم بچوں سے بے رحمانہ سلوک کر کے سیاہ تاریخ رقم کی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت ظالم طالبان کو ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے، طالبان جیسے ظالمان، شیطان پید اکر نیوالے اداروں اور انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی حکومت فوری کارروائی کرے، معصوم طالب علموں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے والے درندے اور انکی حمایت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button