پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضیاء کی پالیسی ختم کرنا ہوگی، اسفندیار ولی

شیعہ نیوز (پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد اچھا قدم ہے، یہ فیصلہ پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔ پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، جس کی مذمت کے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال صحیح نہیں ہو رہی، آئی ڈی پیز مایوس ہو گئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ صدر اے این پی اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ اس خطے نے چنگیز خان، تیمور، رنجیت سنگھ اور بابر بادشاہ کا دور بھی دیکھا ہے، آرمی پبلک اسکول میں جو ظلم ہوا وہ اس خطے کی تاریخ نے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضیاء کی پالیسی ختم کرنا ہوگی، اگر پالیسی ختم نہ کی گئی تو ہزاروں اسکولوں میں ایسے واقعات ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button