پاکستانی شیعہ خبریں

آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز (ہری پور) تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے، تمام دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہری پور میں علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ پشاور کھلی درندگی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث مجرم کو انجام تک پہنچایا جائے، جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو شہید کیا گیا یہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے، پشاور سانحہ سمیت تمام ان دہشت گروں کو جنہوں نے سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بے گناہ انسانوں کو قتل کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button