پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں شہدائے سانحہ اسکول کیلئے قرآن خوانی
شیعہ نیوز (پشاور) جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی (رح) پشاور میں شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں جامع مسجد کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری نے بھی شرکت کی، انہوں نے سانحہ پشاور کو دہشتگردی کی بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، ان بزدلوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بناکر اپنی بزدلی کا ثبوت دے دیا ہے، ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی، شہداء کے بلندی درجات اور زخمی ہونے والے طلباء کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔