پاکستانی شیعہ خبریں

فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مؤثر ہیں، مکمل حمایت کرتے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عبا س جعفری نے اسلامک ریسرچ اینڈ کلچرل سینٹر(I.R.C)میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سستی اور کاہلی کے باعث دہشت گرد ملک و قوم پر حاوی ہوئے، نواز حکومت کی طالبان کو دی گئی سہولتوں نے پاکستان کوتباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، پشاور جیسے سنگین سانحے سے بھی نواز شریف اور اعلیٰ عدلیہ نے سبق نہیں سیکھا، آئین کے آرٹیکل 245کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ہی قیام امن کی ضمانت ہے، دہشت گردوں کی پھانسیوں میں تعطل عوام کی خواہشات کی نفی ہے،فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں موثر کردارادا کریں گی، فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جنرل ورکرز اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران سمیت ڈویژنل رہنما حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر، سید رضا جلالوی، اصغر زیدی، حسین جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو تو متحد کر دیالیکن سول ملٹری اور جوڈیشل لیڈر شپ ابھی تک یکسونظر نہیں آتی ، عوام کی توقع تھی کے سانحہ پشاور کے بعدسیاسی ، فوجی و عدالتی قیادت مل بیٹھ کر دہشت گردوں اور قاتلوں کے خلاف مردانہ فیصلے کر ے گی لیکن ایسا دیکھنے میں نہیں آیا، آرمی چیف سزائے موت کے حق داروں کے بلیک وارنٹ پر دستحط کر رہے ہیں اور ہماری عدلیہ ان سزاوں کو ملتوی کرنے میں مصروف ہے، ان کاکہنا تھا کہ پنجاب دہشت گردی کا محفوظ اڈہ ہے، پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں اور نام نہاد جہادی (فسادی )گروہوں کے خلاف کو منظم کاروائی عمل میں نہیں لارہی ، جبکہ پر امن عوامی جدوجہد کرنے والوں کو مسلسل خوف وہراس میں مبتلا کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، سرگودھا میں ایم ڈبلیوایم کے دفتر پر چھاپا مار کر 15کارکنان کو گرفتار کرکے دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات قائم کیئے گئے،الزامات ثابت نہ ہونے پر ڈیڑھ ماہ بعد با عزت بری کیا گیا، بھکرمیں ایم ڈبلیوایم کے 150کارکنان پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئیں ، قومی اسمبلی کے امیدوار احسان اللہ خان کو پانچ مرتبہ دفعہ 302کے تحت جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، میرے محافظوں کو پانچ ماہ زیر حراست رکھ کر مجھے دہشت گردی میں ملوث قرار دینے کی جھوٹی کوشش کی گئی، پنجاب حکومت کی متعصبانہ کاروائیاں ہمارے جذبہ حب الوطنی کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button