Uncategorized

پھانسیوں کا عمل رکنا شہداء پشاور سے خیانت کے مترادف ہے، شکیل اصغر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر شکیل اصغر نے لاہور میں ایک تنظیمی اجلاس میں شہداء پشاور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو پھانسیاں دی جائیں اور ضرب عضب آپریشن کو وسیع کر کے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جائے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے، حکمرانوں کی روایتی غفلت ناقابل برداشت ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور پھانسیوں کے حکم پر فوری عمل درآمد کرے، پھانسیوں کا عمل رکنا شہداء پشاور سے خیانت کے مترادف ہے، ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے سانحہ کے بعد سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ فقط عوام کو دھوکے میں رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کو سات دن گزرنے کے باوجود حکومتی کمیٹی کوئی اہم فیصلہ نہیں کر پائی، 60 ہزار پاکستانیوں کے قتل کے باجود حکومت انتہاء پسند طاقتوں کو ختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے، حکومت ایک طرف ضرب عضب آپریشن جبکہ دوسری جانب طالبان کی سوچ و فکر کر پروان چڑھانے والے مدرسوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، پھانسیوں کے منتظر ملزمان کی پھانسی کا عمل درآمد روک دیا گیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہو چکی ہے، ملزمان کو پھانسی اور ملک بھر میں انہتاء پسندوں کے خلاف آپریشن قوم کی آواز بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button