Uncategorized

مسلم لیگ کے رکن اسمبلی پر دہشتگردوں سے رابطہ کا الزام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ایک رکن اسمبلی کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا ہے، میڈیا روپورٹس کے مطابق لیگی رکن اسمبلی کے دہشتگردوں سے تعلقات کا انکشاف پنجاب کے ضلع جھنگ اور فیصل آباد سے گرفتار دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران کیا، رپورٹس میں رکن اسمبلی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی بتایا گیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے رکن یا صوبائی اسمبلی کے۔

دوران تفتیش ایک گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ متعلقہ رکن اسمبلی کاروائی میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد بھی کرتا رہا ہے، رپورٹس اور ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے تعلقات کے بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اب تک اس رکن اسمبلی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ مسلم لیگ نواز کا ماضی و حال دہشتگردوں کی معاونت سے بھر پڑا ہے، حالیہ الیکشن میں ہی مسلم لیگ ن نے پنجاب میں دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ سے انتخابی اتحاد کیا تھا، جبکہ اس جماعت کے ایک متحرک رہنما رانا ثناء اللہ کے واضع ثبوت موجود ہیں کہ ان کے دہشتگردوں سے مضبوط رابطے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button