Uncategorized
وہابی دہشتگرد ملک اسحاق کی رہائی سے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے،انٹیلی جنس ادارے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکورٹی و انٹلی جنس ایجنسیوں نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ 25 دسمبر کو لشکر جھنگوی کے بانی ملک اسحاق کی رہائی سے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے کیونکہ اس کا امریکا مخالف نظریہ کی بنا پر تحریک طالبان پاکستان سے تعلق و اشتراک ہے، یہ وارننگ پشاور سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر عمر منصور عرف خلیفہ کی جانب سے طالبان جنگجوئوں کو پھانسی دینے کا انتقام لینے کی دھمکی کے حوالے سے اہم ہے۔ بعض اہم سیکورٹی اینڈ انٹلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے وزارت داخلہ کو انتباہ کیا ہے کہ ملک اسحاق کی آج (25 دسمبر کو) رہائی پنجاب میں امن و امان کےلیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔