پاکستانی شیعہ خبریں

ملک کو بچانے کیلئے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت تھا، علامہ مرزا یوسف

شیعہ نیوز( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی نسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قائد اعظم کے فرامودات اور روشن اصولوں کو اپنا کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے کام کیا جائے،آج ملک جن مشکلات سے دوچار ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ اسی جوش و جذبے کیساتھ کام ہو جو قیام پاکستان کیو قت تھا۔اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط ،سہیل مرزا،مصطفی عباس رضوی،رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء اور قائدین کی خدمات کو یاد رکھتی ہیں،ہمیں فخر ہے کہ ہم ان بزرگوں کی اولادیں ہیں،جنہوں نے خطے کو آزاد کروا کر ایک آزاد ملک پاکستان ہمیں دیا ۔لہٰذا ضروری ہے کہ ملک سے فرقہ واریت ،ٹارگٹ کلنگ ،کرپشن اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات ہوں تاکہ ایک ایسے پر امن معاشرے کے قیام میں مدد مل سکے،جسمیں تمام ہم وطن اپنے اپنے عقائد و نظریات کیساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button