پاکستانی شیعہ خبریں

سیاسی جرگہ کی سفاک طالبان دہشتگردوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

شیعہ نیوز (پشاور) سانحہ پشاور کے ہر شہید کو سیاسی جرگے نے نشان حیدر دینے کا مطالبہ کردیا، قومی قیادت کے یکجا ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دو ہزار پندرہ کو امن کا سال بنانے کی نوید بھی سنائی ہے۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ کفن اور تابوتوں کا کاروبار عروج پر ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سیاسی جرگہ ہتھیار پھینکنے والوں کے پاس جانے کو تیار ہے۔ سیاسی جرگہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پشاور کے اسکول پہنچا، سراج الحق نے کہا کہ پشاور میں کفن اور تابوت کا کاروبار عروج ہے لیکن قومی قیادت ایک ہوگئی ہے، اچھا وقت آنے والا ہے۔ رحمان ملک نے کہا اے پی سی میں بھی بات ہوئی، پرویز خٹک کی حکومت کو بھی کہوں گا ہر شہید کو نشان حیدر ملنا چاہئے، ہتھیار پھینک دینے والوں کو پھر مذاکرات کی دعوت بھی ڈے ڈالی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button