Uncategorized

قائداعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہو کر ملک کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ قائداعظم کے سنہری اصولوں کو فراموش کر دیا گیا ہے، ملک میں قوم زبان اور مذہب کی بنیاد پر قتل و غارت جاری ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں ایک سازش کے تحت قائداعظم کی تعلیمات سے دور کرنے کیلئے نصاب سے قائداعظم کے خطبات نکالے جا رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے، قائداعظم نے اپنے خطبات میں اس کا ہمیشہ عزم کیا کہ ہمارا پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ٹکرا حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ ایسی ریاست حاصل کرنا چاہتے ہیں جہاں پر اسلام کے سنہری اصولوں کو آزما سکیں مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کو ملک پاکستان میں بدنام کیا جا رہا ہے، پشاور میں اسلام دشمن عناصر نے معصوم طلباء کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے خطبات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ انہوں نے کہا کہ میرے عزیز طلباء تمہاری طرف اس توقع سے دیکھتا ہوں تمہیں مستقبل میں اپنے وطن کا ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تم اپنی تعلیم پوری محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ جای رکھو، تمہارا اصل کام والدین اور ملک سے وفاداری ہے اور اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنا ہے، آئی ایس او آج بھی قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہے قائد اعظم کے اصول ایمان اتحاد تنظیم کے فروغ کے لئے آئی ایس او کے کارکنان مصروف عمل ہیں اور قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اس عزم کو دہرانے کی ضرورت ہے کہ بحیثیت طالبعلم قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ملک کی ترقی میں اپنا کرادر ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button