Uncategorized

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لاہور میں طالبان مردہ باد ریلی

شیعہ نیوز (لاہور) تنظیم علمائے اہل سنت اچھرہ لاہور اور سنی اتحاد کونسل سمن آباد ٹاؤن کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہدا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فیروز پور روڈ اچھرہ موڑ سے شمع سٹاپ تک ’’طالبان مردہ باد ریلی‘‘ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی مشتاق احمد نوری، مفتی حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ عابد اچھروی، جہانگیر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے شرکا، طالبان کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے، پاک فوج زندہ باد، جنرل راحیل شریف زندہ باد، جیسے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور شہدائے پشاور کے حق میں اور طالبان کے خلاف نعرے درج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button