Uncategorized

طاہر اشرفی کا چوہدری نثار سے سوال، دہشتگردی سے جڑے مدارس کہاں ہیں؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے جڑے مدارس کی نشاندہی کی جائے اور وزیر داخلہ نے جن مدارس اور مساجد میں دہشت گردی کی بات کی ہے انہیں منظر عام پر لایا جائے۔ جامعہ مسجد صدیق اکبر جوہر ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ المبارک کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 73 ہزار مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کے خلاف مذموم پراپیگنڈا بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہب کے نام پر معصوم شہریوں کا گلا کاٹنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔

سوال یہ ہے کہ کیا مولانا طاہر اشرفی کو کھلم کھلا لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی دہشتگردی نظر نہیں آرہی ہے؟ مگر مسئلہ یہ ہے کہ انہیں یہ دہشتگردی اور بدماشی محسوس ہی نہیں ہوتی کیونکہ یہ انکی نظر میں عین شرعی ہے۔ اس طرح تو ہزاروں مدارس مولانا طاہر اشرفی کی نگاہ بے حیا میں معصوم ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button