پاکستانی شیعہ خبریں

اہلیان جعفرطیار نے فرقہ واریت پھیلانے والے ذاکر کو مجلس پڑھنے سے روک دیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر کراچی میں واقع ملت تشیع کی سب سے بڑی آبادی جعفرطیار سوسائیٹی میں اہل علاقہ نے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ایک ذاکر کو مجلس پڑھنے سے روک دیا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات جعفرطیار سوسائیٹی میں اہلیاں علاقہ نے پنجاب سے آئے ہوئے ایک نام نہاد ذاکر جعفر جتوئی کو مجلس عزائے امام حسین ؑ کو پڑھنے سے روک دیا، اہلیان جعفرطیار کا کہنا تھا کہ جعفر جتوئی نامی یہ شخص فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہے، جبکہ جعفرطیار میں مقیم شیعہ اتحاد بین المسلمین کے قائل ہیں ، علاقہ مقینوں کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے علاوہ یہ ذاکر عقائد اہلیبت علیہ سلام کے مخالف مجلس پڑھتا ہے اور مکتب اہلیبت علیہ سلام کے بنیادی مسائل کے خلاف بکواس کرتا ہے۔ یہ آبادی اہلیبت علیہ سلام کے پیروکاروں کی آبادی ہے اور یہاں پر ایسے افراد کو برادشت نہیں کیا جائے گا جو مکتب اہلیبت علیہ سلام کے مخالف باتیں یا مجلس پڑھتے ہیں۔

واضع رہے کہ جعفر جتوئی نامی اس شخص اور اسکے گروہ پر پنجاب میں مجلس پڑھنے پر پابندی ہے لہذا اب یہ سندھ کا ماحول خراب کرنے کراچی میں آئے ہیں لیکن کراچی کے باشعور شیعہ عوام نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ہے۔

 

 

علامہ جعفر جتوئی کون ہے۔۔۔۔۔اسکی نسل کا پتہ ہے؟

جاننے کے لئے اوپر لنک پر کلک کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button