طالبان اور لال مسجد کے بعد جماعت اسلامی نے بھی شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مردان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے امن کے لئے شریعت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، میڈیا پر جاری نیوز کے مطابق یہ بات انہوں نے مردان میں خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کسی مولوی کے نہیں بلکہ قوم کے ہیں جیسے انگریز ختم نہیں کرسکے ان کے حواری کیا ختم کرسکیں گے، جبکہ انہوں نے ملک میں دہشتگردی کا ذمہ دار طالبان کی جگہ جنرل مشرف کو قرار دیدیا۔
واضع رہے کہ جماعت اسلامی سے قبل طالبان اور لال مسجد ملک میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کرچکے ہیں، جماعت اسلامی ملک میں طالبان کی سب سے بڑی سپورٹر جماعت ہے۔جبکہ سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن نے بھی اس سے قبل ایک متنازعہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے قتال فی سبیل اللہ کی بات کہی تھی، قتال فی سبیل اللہ داعش کی پالیسی ہے جسکی بنیاد پر وہ مسلمانوں کا خون شریعت کے نام پر حلال جانتے ہیں۔