Uncategorized

استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے ممکن ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلتستان کے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس او بارہ سے سترہ ربیع الاول امام راحل کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے منسوب کرتی ہے اور مناتی ہے۔ امسال بھی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی آئی ایس او کارکنان، ڈویژنل مسئولین اپنے ڈویژنز میں اہلسنت کے ساتھ مل کر میلاد کے اجتماعات میں اور جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کریں گے۔ جلوسوں میں شرکت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیمینار منعقد کئے جائے گے۔ جس میں دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام بالخصوص طلباء تنظیموں کے رہنما متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے شریک ہونگے اور اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جامعات میں یوم مصطفےٰ کا اہتمام کیا جائے گا۔ فیصل آبا لاہور کراچی میں مرکزی وحدت کانفرنسس منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جاسکتا ہے۔ ہم اگر متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اور اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور انکے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button