میلا د النبی(ص) کے جشن میں کوئی رکا وٹ برداشت نہیں کرینگے،علماء
)شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت مرکزی جلوس وجلسۂ عید میلاد النبی ﷺکے پروگراموں کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے کراچی کی سنّی تنظیمات،میلاد انجمنوںکامشترکہ اجلاس گلشن اقبال میں جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم صوفی حسین لاکھانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کے شبیر ابو طالب،سنی تحریک کے بلال سلیم قادری، نظام مصطفی پارٹی کے غلام حسین پیر زادہ،سنی اتحاد کونسل کے ولی محمد شاہ،نجمن انوارالقادریہ کے صدر علامہ لائق محمد سعیدی ،فدایان ختم نبوت سے قاضی احمد نورانی، پاکستان علماء کونسل کے مولانا اشرف گورمانی ،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی،انجمن طلبہ اسلام کے حسان امینی تحریک عوام اہلسنّت کے عاطف حنیف بلو،مجلس شعائر اسلام کے نوید عباسی اور دیگر تنظیما ت کے نما ئندگان نے خیالات کا اظہا ر کیا۔ حسین لاکھانی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ شہر کراچی کا عظیم الشا ن مرکزی میلاد جلو س نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے شروع ہو کر نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔