Uncategorized

جنوبی پنجاب میں امامبارگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے شیعہ سیفٹی کے زیراہتمام تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور اور مضافات میں شیعہ سیفٹی کے زیر اہتمام سکیورٹی آلات تقسیم کئے گئے۔ امام بارگاہ دربار حسین میں شیعہ سیفٹی کی جانب سے سکیورٹی آلات جن میں میٹل ڈیڑیکٹر شامل ہیں تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس سکائپ سے براہ راست خطاب کیا، سیکیورٹی کے آلات امام بارگاہ دربار حسین (جامپور)، امام بارگاہ عسکریہ (جامپور)، امام بارگاہ حسینیہ (چوٹی زیریں)، امام بارگاہ ابوالفضل (چوٹی زریں)، امام بارگاہ جعفریہ (راجن پور)، کی انتظامیہ کو دیے گئے۔ تقریب سے موسی رضا خان ڈسٹرکٹ صدر شیعہ علماء کونسل اور دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا اور شیعہ سیفٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button