پاکستانی شیعہ خبریں
سال 2014ء، صوبہ بلوچستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں 73 افراد نے جام شہادت نوش کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 2014ء کے سال کے اختتام پرصوبہ بلوچستان بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں 73 افراد شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے دیگر واقعات نے جہاں بے گناہ معصوم افراد کی جانیں لی وہیں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں بھی بلوچستان بھر میں 73 افراد منصب شہادت پر فائز ہوئے۔ کوئٹہ میں 51 افراد کو نشانہ بنایا گیا، تفتان بارڈر پر 23، مستونگ میں 2 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔