مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ستمبر کے انقلاب سے پہلے امریکی سفیر یمن کا حاکم ہوا کرتا تھا: بدرالدین الحوثی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے عوامی رہنما نے اکیس ستمبر کے انقلاب کو امریکا کے وحشت زدہ ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔

یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے انقلاب اکیس ستمبر کی مناسبت سے اپنے خطا ب میں کہا کہ یہ انقلاب عوامی تھا جس نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے برخلاف اکیس ستمبر کا عوامی انقلاب بدستورجاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس انقلاب کے بعد جارح سعودی اتحاد نے جنگ مسلط کی اور ہر جگہ انتہائی وحشیانہ انداز میں یمنی عوام کا قتل عام کیا جس نے امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کی حقیقت دنیا پرعیاں کردی ۔ انھوں نے کہا کہ جارح امریکی سعودی اتحاد  ظالمانہ محاصرے اور اقتصادی سازشوں کے ذریعے یمنی عوام کو معاشی دشواریوں اور مشکلات میں مبتلا کررہا ہے۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ انقلاب اکیس ستمبر سے پہلے امریکی سفیر یمن کا حاکم ہوا کرتا تھا، امریکا یمن پر اپنا وہی تسلط حاصل کرنےکے درپے ہے۔

یاد رہے کہ اکیس ستمبر سن دو ہزار چودہ کو یمنی عوام نے  اپنی مزاحمت کے ذریعے امریکا  اور سعودی حکومت  کی  کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا جس کے بعد جارح سعودی اتحاد نے یمنی عوام پر وحشیانہ جارحیت مسلط کردی ۔ سات  سال سے جاری  اس جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے اور یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئیں لیکن جارح اتحاد اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہ کرسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button