پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ نسل کشی کی روک تھام کیلئے سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تکفیری مدرسوں پر مکمل پابندی لگائی جائے، علامہ عباس کمیلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے بڑھی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بسنے والی عوام کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، اگر یہ لوگ اپنے وطن کی عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتے تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں ملک کی سلامتی کیلئے انتہائی خطرنات ہیں، انہیں فوری لگام دے کر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، شیعہ نسل کشی کی روک تھام کیلئے سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی سمیت تمام تکفیری مدرسوں پر مکمل پابندی لگا کر انہیں فوراً بند کیا جائے اور ان کے رہنماؤں کو گرفتار کرکے قانون میں شکنجے میں لایا جائے۔