پاکستانی شیعہ خبریں

فساد فی الارض کی وجہ بننے والے تکفیری عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کرے، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی وحدت سے گھبرائے ہوئے تکفیری دہشت گرد اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دینے کیلئے شیعہ نسل کشی میں مصروف ہیں، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فساد فی الارض کی وجہ بننے والے تکفیری عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے سعودی عرب کے ایماء پر کالعدم جماعت کے تکفیری دہشت گردوں کو کھلی چوٹ دے رکھی ہے، وہ یہ بات جان لیں وہ ملک کی سلامتی کے خلاف جن لوگوں کی مدد لے رہے ہیں کل یہی لوگ ان کے گریبان چاک کریں گے، وطن عزیز کو دہشت گردی سے نجات دلانی ہے تکفیری مذہبی جماعتوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button