لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگرد محمد فیاض کی پھانسی روک دی
شیعہ نیوز (لاہور) ننکانہ صاحب میں دو فوجی اہل کاروں کو قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے دہشتگرد محمد فیص کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گرد محمد فيض کی پھانسی پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گرد محمد فیض کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، جس کے تحت پھانسی پر عمل درآمد اور ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے، جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گرد محمد فیض کے ڈیتھ وارنٹ پانچ جنوری تک معطل کردیئے، عدالت نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کی سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ آنے تک سزائے موت پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے اگلی سماعت میں سپرنٹنڈنٹ فيصل آباد جيل کو بھی طلب کرليا، جب کہ ڈيتھ وارنٹ جاری کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ دہشت گرد محمد فیض کو پھانسی دینے کیلئے چودہ جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، محمد فیض کو ننکانہ صاحب میں دو فوجی اہل کاروں کو قتل کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔