Uncategorized

حکومت بلا تاخیر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کرے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، تمام طلباء برادری، تعلیمی اداروں کو بند کروانے کی مذموم سازش کو کامیاب نہ ہونے دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلاتاخیر فوری طور پر تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ تعلیمی عمل کو جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے طلباء کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے جو طلباء کے مستقبل کیلئے نقصان دہ ہے، حکومت تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کرے اور تعلیمی اداروں کو کھول کر تعلیم دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور درندگی کی انتہاء ہے، اچھے اور برے طالبان میں فرق کی سوچ نے سانحہ پشاور کو جنم دیا، طالبان ظالمان اور وحشیان ہیں ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہونی چاہیے، ہمیں برے اور اچھے کی قید سے آزاد ہو کر پاکستان کے استحکام و امن کو ترجیع دینا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button