Uncategorized

شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اسکی قربانی پر فخر ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں شہید اعتزاز کی پہلی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اعتزاز کی قربانی پر فخر ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد قوم میں یہ احساس پیدا ہوا کہ شہید اعتزاز کی قربانی کتنی بڑی تھی۔ تہور حیدری نے کہا کہ اعتزاز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سینکڑوں معصوم بچوں کی جان بچا کر قربانی کی بینظیر مثال قائم کر دی۔ شہید اعتزاز نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو شخص ملک و قوم سے محبت رکھتا ہے، اسے ایسا ہی کردار اد اکرنا چاہئے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہید اعتزاز نے یہ ثابت کر دیا کہ مکتب اہلبیت کے ماننے والے ہی انسانیت کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button